ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُترکنڑا یا مرڈیشورکی تفریح کرنے والوں کے لئے خوش خبری؛ سیاحوں کو دی جائے گی ایپ کے ذریعے تفصیلی معلومات

اُترکنڑا یا مرڈیشورکی تفریح کرنے والوں کے لئے خوش خبری؛ سیاحوں کو دی جائے گی ایپ کے ذریعے تفصیلی معلومات

Thu, 28 Sep 2017 18:34:59    S.O. News Service

بھٹکل:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)  ضلع اُترکنڑا میں سیاحت کے لئے آنے والوں کے لئے اب خوش خبری یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے تعائون سے  سیاحوں کے لئے ایک موبائل ایپ تیار کیا ہے جس کی مدد سے انگلی کی ایک جنبش سے ضلع کی مکمل تفصیلات چند سکینڈ کے اندر موبائل پر دسیتاب ہوجائیں گی۔ اس ایپ کے ذریعے سیاحوں کے لئے ضلع کا عملہ رابطہ میں رہے گا ساتھ ساتھ سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کی بھی انفارمیشن دسیتاب رہیں گی۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے دی۔ سیاحتی مرکز مرڈیشور میں   سیاحوں کو گائید کرنے والے خدمت گاروں کے ساتھ ایک ورکشاپ   کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اب  جب بھی سیاح  اترکنڑا ضلع  میں  سیاحت کے لئے  پہنچیں گے تواپنی ایک  انگلی کی نوک پر  پورے ضلع کی مکمل تفصیلات حاصل کرپائیں گے۔  اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سیاحت اور متعلقہ پرائیویٹ کمپنی کے اشتراک سے سیاحتی مرکز مرڈیشور میں اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں  اسسٹنٹ کمشنر نے مرڈیشور سمیت ضلع بھر کے سیاحتی مقامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کی جانکاری دی۔ انہوں نےبتایا کہ چونکہ مرڈیشور ایک سیاحتی مقام کے ساتھ ساتھ مذہبی مقام بھی ہے ، یہاں ہر روز ہزاروں لوگ تفریح کے لئے آتے ہیں، مزید بتایا کہ خصوصی چھٹیوں کے  دنوں میں یہاں سیاح  اور بھگت کی تعداد کی تعداد لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے، سیاحوں کو مکمل معلومات اور جانکاری دینے کے لئے کوروور پرائیویٹ لمیٹیڈ نے CoRover Connect App تیار کیا ہے۔ متعلقہ ایپ کے میں مکمل جانکاری دی گئی ہے کہ سیاح مرڈیشور میں کون کونسی خدمات اور سہولیات دستیاب ہیں؟ کن کے ذریعے سے یہ خدمات انجام دی جارہی ہیں؟ ان کی قیمت کیا ہے ؟وغیرہ۔

اے سی صاحب نے بتایا کہ App Store یا Google Play Store سے مفت میں یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ مختلف خدمات کو مہیا کرنے والوں ، گاہکوں ،سیاحوں اور  سرکاری افسروں کے لئے ایک بہترین پلاٹ فارم ہے۔ اس ایپ کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ایک Panic Button ہے، کوئی بھی سیاح مجبوری کی حالت میں اس کو دباتے ہی سیاح کے مشکل میں پھنسے ہونے کی اطلاع سرکاری افسران اور خدمات مہیاکرنے والوں کو مل جاتی ہے جس کے نتیجےمیں ان کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ یہ ایپ ہرطرح کی معلومات سے پُرہے انہوں نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ  اس سے استفادہ کرے۔ ورکشاپ میں ایپ کے متعلق مکمل جانکاری اور تفصیلات ایپ کے بانی شری انکوش سبھروال نے بتائی ۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع محکمہ سیاحت کے نائب ڈائرکٹر یوگیشوربھی موجود تھے۔


Share: